کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل نہ ملنے پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نو گھنٹے تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل نہ ملنے پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نو گھنٹے تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنرہاؤس میں طے پایا تھا کہ بھٹ شاہ گیس فیلڈ بند ہونے کے بعد ساٹھ ہزارمیٹرک ٹن اضافی فرنس آئل فراہم کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس لئے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نو گھنٹے تک بڑھایا جارہا ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے بھی کے ای ایس سی کو دو سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس یومیہ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پرعملدرآمد نہ کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی توہیں عدالت کی مرتکب بھی ہورہی ہے۔