کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا احسان اللہ فاروقی زخمی ہوگئے

کراچی (مانیٹرنگ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے رہنماء مولانا احسان اللہ فاروقی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنماء ایک کانفرنس سے خاتمے کے بعد واپس گھر آرہے تھے۔ اسی دوران گلشن اقبال کے علاقے میں ان کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے مولانا احسان اللہ فاروقی سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کیلئے پرائیویٹ ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مولانا احسان فاروقی