ڈاکٹر قدیر خان کے بڑے بھائی عبد اللطیف ہالینڈ میں انتقال کرگئے

کراچی(لیڈ ی رپورٹر) ڈاکٹر عبد القدیر کے بڑے بھائی عبداللطیف 80 سال کی عمر میں گزشتہ صبح ہالینڈ میں انتقال کرگئے انہیں برین ہیمرج ہوگیا تھا ان کی میت بدھ کی صبح کراچی لائی جائے گی۔ نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین اور نماز جنازہ میں ڈاکٹر عبد القدیر بھی شرکت کریں گے۔ مرحوم بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔
ڈاکٹر قدیر‘ بھائی