نیول چیف کی مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جمعرات کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ قائد پر حاضری دی۔ مزارِ قائد آمد پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بانی ءپاکستان کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرا ت تحریر کرتے ہوئے نیول چیف نے بابائے قوم کے مزار پر حاضر ی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ قائد کے سنہر ی اصول ہمارے لیے مشعل ِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے میں ہمیشہ قوم کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اور پاک بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔