لیڈی پولیس کمانڈو کے قتل کو خودکشی بنانے کی کوشش ناکام‘ شوہر‘سسر گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) لیاقت آباد میں لیڈی پولیس کمانڈو کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام۔ پولیس نے قتل کے الزام میں کانسٹیبل شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی کمانڈر ثناء جس نے چھ ماہ قبل ہی کانسٹیبل جہانزیب سے پسند کی شادی کی تھی کی پھندا لگی لاش چار روز قبل8 اکتوبر کو لیاقت آباد نمبر10 میں اس کے گھر سے ملی تھی اور اسکے شوہر جہانزیب نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ ثناء نے خودکشی کی ہے لیکن ثناء کے والد صلاح الدین نے حیدرآباد سے آکر اپنی بیٹی کے سسرالیوں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بھی چلا کہ ثناء کو اس سے گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے چنانچہ پولیس نے مقتولہ کے کانسٹیبل شوہر جہانزیب اور سسر کو گرفتار کرلیا۔