سندھ مسلم لیگ ہائوس میں 12 اکتوبر کے موقع پر یوم سیاہ منایا گیا

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام سندھ مسلم لیگ ہائوس کارساز کراچی میں سانحہ 12 اکتوبر کے موقع پر یوم سیاہ واحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں نائب صدر سندھ راجہ عبداللہ، رانا احسان، سید منور رضا، سندھ زاہد شاہ میر، حاجی چن زیب، سید فواد شاہ، زاہدہ بھنڈ، پروین بشیر، مہناز اختر ، عمر بٹ، خواجہ نیئر شریف ودیگر نے شرکت کی۔