ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پانے کیلئے نئے انڈر پاسز تعمیر کرنے کی منظوری

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک جام کے مسائل پر قابو پانے کیلئے مختلف مقامات پر نئے انڈر پاسز تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے سگنل پر ٹائم میڈیکوز کے سامنے نیا انڈر پاس بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ انڈر پاس اسٹیڈیم روڈ پر ٹائم میڈیکوز سے بحریہ یونیورسٹی کی جانب بنایا جائے گا۔ جبکہ مزار قائد کے سامنے نمائش چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیر پر گرین لائنز منصوبے کے تحت کام شروع ہوچکا ہے۔