وزیراعلیٰ کے برادر نسبتی ڈاکٹر اسد رضا شاہ سپردخاک
کراچی( وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے برادر نسبتی ڈاکٹر اسد رضا شاہ کو کراچی میں سپِردخاک کردیا گیا ۔وہ بدھ کی شب کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ ڈیفنس فیزI میں ادا کی گئی او رڈیفنس قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میںلوگوں نے شرکت کی جن میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن اور سیاسی شخصیات ، سرکاری افسران کی بڑی تعداد شامل تھی۔