کراچی: مختلف علاقوںمیں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 3افراد ہلاک

کراچی: مختلف علاقوںمیں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 3افراد ہلاک

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میںٹریفک کے حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ساڑھے پانچ دھو بی گھاٹ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص 30 سالہ عرفان ہلاک ہوگیا ۔کلفٹن میں ضیا الدین اسپتال کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے 15 سالہ راہ گیر کو کچل کر ہلاک کردیا جب کہ شیر شاہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص30 سالہ احمد ہلاک ہوگیا۔