مہا جر دشمن عنا صر نے قوم کی تہذیب و ثقافت کا سو دا کیا ، تنو یر قریشی
کراچی ( خصوصی رپو رٹر) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہاکہ مہاجر قوم کو انتشار کا نشانہ بناکر تقسیم در تقسیم کرنے کا سلسلہ مہاجرقوم میں مایوسی اور ناامیدی کو پروان چڑھارہا ہے، جبکہ مہاجر دشمن عناصر جنہوں نے ذاتی مفادات کیلئے ناصرف مہاجر قوم کی تہذیب اور ثقافت کا سود اکیا بلکہ پاکستان کی آزادی اور ترقی واستحکام کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والی قوم کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھادیا ہے۔تنویر قریشی نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پرتاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ اس وقت ان بے ضمیروں کے ضمیر کہاں سوئے ہوئے تھے،جب دن دھاڑے نوجوانوں کو اندھی گولیوں کا نشانہ بنادیا جاتا تھا قوم کا درد رکھنے والے لیڈر کبھی قوم کو مشکل وقت میں تنہا اور بے سہارانہیں چھوڑتے ۔