اورنج لین منصو بے میں تاخیر بر داشت نہیں کی جائے گی ، نا صر حسین شاہ

کراچی(خبر نگار)صو با ئی وزیر محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے جمعرات کو(عبدالستار ایدھی )لائین کے دونوں اطراف کے تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ کیا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید احمد اعوان ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محمد اطہر اور دیگر افسران ساتھ تھے۔ نا صر حسین شاہ نے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لئے حکومت کا تحفہ ہے اور اس کی بھر پور طریقے سے مانیٹرنگ کرکے وقت مقررہ پر مکمل کرانا چاہتے تھے لیکن تعمراتی فرم کی جانب سے بے جا تاخیر کی وجہ سے عوامی منصوبے کے نتائج حاصل نہیں کرپاتے اب اس عوامی منصبوبے پر کوئی سمجھوتہ اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور جو کوئی بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا سخت قانونی کارروائی اور معاہدے کی روح کے مطابق قدم اٹھایا جائے گا۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل محمد اطہر کو ہدایات دیں مستقل بنیادپر اس منصوبے کے دونوں پیکجز کی ہفتہ وار رپورٹ روانہ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور منصوبہ میں تاخیر کے تمام حربے ختم کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچا کر جدید ٹرانسپورٹ نظام شہریوں کو فراہم کیا جاسکے اور عوام کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرسکے۔