ختم نبوت تحریک سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے‘ ثروت قادری
کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت تحفظ کی تحریک سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،قادیانی غیرمسلم ہیں یہ متفقہ علماء کا فیصلہ ہے ،ختم نبوت پر اگر اور مگر سے کام نہیں چلے گا ،سینیٹر ساجد میر جس نے حلف کو ختم کرنے پر مناظرے کا چیلنج کیا اسے فوری گرفتار کیا جائے ،علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں فی الفور رہا کیا جائے ،حکومتی منفی اقدامات سے ظاہر ہوگیا ہے کہ انتخابی اصلاحاتی بل میں حلف کو حکومت نے قادیانیوں کو خوش کرنے کیلئے ختم کیا ،رانا ثناء اللہ وزیر قانون سے مفتی بننے کی کوشش نہ کریں ختم نبوت پر یقین نہیں رکھنا کفر ہے راناثناء اللہ قادیانیوں کا سب کچھ مسلمان جیسا ہے کہہ کر کس کو دھوکہ دے رہے ہیں ،وہ اپنے ایمان کی خیر منائیں توبہ کرکے تجدید ایمان کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔