عدالت نے کالعدم داعش کے ملزم خلیل الرحمن کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

کراچی ( وقائع نگار )کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم داعش کے اہم ملزم خلیل الرحمن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفتیش افسر کا داعش دہشت گردوں کا سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کی بھرتیوں پر کام کرنے کا انکشاف۔ جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ایف آئی اے نے داعش نیٹ ورک کے اہم ملزم خلیل الرحمان کو عالت میں پیش کیا، جوڈیشل میجسٹریٹ سائوتھ نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔