بانی ایم کیو ایم کی 22اگست کو اشتعال انگیز تقریر‘ فاروق ستار‘ عامر خاں نے پولیس سوال نامے کے جواب دیدیئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) 22اگست کو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے معاملہ پر فاروق ستار اور عامر خان نے پولیس سوالنامے کے جواب دیدیئے۔ فاروق ستار نے جواب میں کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے بعد دماغی طور پر خود کو مائوف محسوس کررہا تھا۔ میں بے اختیار بانی کی تقریر ختم ہونے کی دعا مانگ رہا تھا۔ عامر خان نے جواب میں کہا کہ 22اگست ہمارے لئے بہت ہی افسوسناک دن تھا، کوئی محب وطن یہ عمل برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران پولیس نے سوالنامہ دیا تھا۔