بحریہ کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھائی

کراچی(سٹاف رپورٹر )چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چاڈر چڑھائی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی، نیول چیف نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے کے بعد نیول چیف کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔