ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کو بھی خیر باد کہہ دیا

کراچی ( وقائع نگار) امریکہ پلٹ ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کو بھی خیر باد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے 2 ماہ قبل ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔ اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیر باد کہہ دیا اور یہ بھی بتا دیا کہ پی ٹی آئی سے ان کی توقعات پوری نہیں ہوئیں۔