رکن اسمبلی غلام قادر چانڈیو کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی نوجوان جاں بحق
کراچی (کرائم رپورٹر) چند روز قبل ڈیفنس خیابانِ اتحاد میں ایم پی اے غلام قادر چانڈیو کی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والا16 سالہ لڑکا سول اسپتال میں چل بسا۔ لڑکے کے دماغ میں چوٹ آئی تھی اور وہ سول اسپتال میں داخل تھا لڑکے کے دماغ کا آپریشن ناکام ہوگیا۔