نیب نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو اپنی تحویل میں لے لیا

کراچی (کرائم رپورٹر) نیب نے کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس کو سینٹرل جیل کراچی سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ناصر عباس کو ابتدائی طور پر دو پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان پر غیر قانونی ذرائع سے رقم بیرون ملک منتقلی کے الزامات بھی سامنے آئے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس پر مبینہ طور پر دس ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ انہیں جیل سے تحویل میں لیکر نیب آفس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔