سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں پیٹی بھائی ملوث نکلا ، گرفتار ہو نے پر اعتراف
کراچی( کرائم ر پورٹر) شارع فیصل پر لال قلعہ ریسٹورنٹ کے نزدیک ایک شادی ہال پرتعینات سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں خود اس کا اپنا ساتھی سکیورٹی گارڈ ملوث نکلا بہادر آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی گارڈ اللہ ڈنوکو بدھ کی رات گئے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا اور اس کے ساتھی گارڈ ملہارنے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مارا گیا ہے تاہم تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مقتول اللہ ڈنو کو پستول کے بجائے رپیٹر کی گولی لگی ہے جس پر مقتول کے ساتھی سیکیورٹی گارڈ ملہار کا رپیٹر چیک کیا گیا تو اس میں بارود کی بو پائی گئی جس کے بعد سیکورٹی گارڈ ملہار نے پوچھ گچھ کے دوران قتل کا اعتراف بھی کرلیا او ربتایا کہ بدھ کی شام اس کا اللہ ڈنو سے جھگڑا ہوا تھا اور رات کو اس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا چنانچہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔