بھارت اور مغرب میں بھی بنیاد پرستی پائی جاتی ہے‘ اس پر کوئی بات نہیں کرتا: فوجی ترجمان

بھارت اور مغرب میں بھی بنیاد پرستی پائی جاتی ہے‘ اس پر کوئی بات نہیں کرتا: فوجی ترجمان

کراچی( نیوز رپورٹر )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے مکمل کرکے دہشت گردوں کا مرحلہ وار خاتمہ کیا ، ہمارے ملک میں اب کوئی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں، مغربی ممالک اور بھارت میں بھی بنیاد پرستی پائی جاتی ہے جس کی کئی اقسام ہوتی ہیں مگر اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔فوجی ترجمان نے کہاجب دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کیا جائے تو شدت پسند ا ور دہشت گرد کہلا ئو گے۔مسلمان ہونے کے لیے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیںعمل سے ثابت کریں۔ انہوں نے کہامغربی ممالک اور بھارت میں بھی بنیاد پرستی پائی جاتی ہے جس کی کئی اقسام ہوتی ہیں مگر اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔انہوں نے کہا مجھے کسی کو ثابتنہیں کرنا کہ میں مسلمان ہوں ،یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ ہم اسلامی اصولوں پر عمل کریں تو دنیا ہمیں اسلامی ملک کی حیثیت سے پہچانے گی۔انہوں نے کہا کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کے لیے اس کی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا سوویت یونین جب افغانستان آیا تو کہا گیا کہ اسلام کو خطرہ ہے۔ امریکہ کی مدد سے سوویت یونین کو افغانستان سے نکالا ۔ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پرحملہ کیا تو امریکہ سے لڑنے والوں کو وہاں پناہ نہیں ملی تو وہ پاکستان آگئے۔