عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن‘ سفرآرام دہ بنادیاگیا

کراچی(خبر نگار) عوام ایکسپریس میں تبدیلی آگئی۔پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ٹرین کے مسافروں کے لئے خوش خبری ہے کہ عوام ایکسپریس میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔آرام دہ سفر کے لئے بوگیوں میں اضافہ ہواہے۔عوام ایکسپریس میں ڈائیننگ بوگی بھی ہوگی۔محکمہ ریلوے کے مطابق مزید ٹرینوں کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے۔ عوام ایکسپریس سے کراچی سے پشاوربراستہ پنجاب جانے والے مسافرمستفید ہو سکیں گے۔جس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اعجاز احمد برڑو نے جمعرات کی صبح کینٹ اسٹیشن پر کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہماری ترجیحات میں شامل ہے کہ ہم پاکستان ریلوے کے اسٹیشنوں کے تزئین و آرائش کے منصوبے کا جلد سے جلد آغاز کریں جس سے عوام کو بیٹھنے کی معیاری سہولیات میسر آسکیں ۔