بی اے لا ء سال اول ،دوئم اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول سالانہ امتحانات2016 ء کے نتائج کے اعلا ن
کراچی(نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے لا ء سال اول ،دوئم اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔نتائج کے مطابق بی اے لاء سال اول کے امتحانات میں 106 طلبہ شریک ہوئے، 68 طلبہ کو کامیاب جبکہ 38 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 64.15 فیصد رہا۔بی اے لاء سال دوئم کے امتحانات میں 69 طلبہ شریک ہوئے ،47 طلبہ کو کامیاب جبکہ 22 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 68.12 فیصد رہا۔بی اے ایل ایل بی (آنرز)کے امتحانات میں 53 طلبہ شریک ہوئے،22 طلبہ کو کامیاب جبکہ 31 کو ناکام قراردیاگیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب41.51 فیصدرہا۔