12اکتوبر ملکی تاریح کاسیا ہ دن ہے ‘ رانا محمد احسان

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر رہنما صوبائی سیکریٹری مالیات رانا محمد احسان کی رہائش گاہ ماڈل کالونی میں 12اکتوبر 99ء میں نواز شریف حکومت کے خاتمے کے خلاف مذمتی اجلاس ہوا جس میں رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے آمر مشرف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے رانا محمد احسان نے کہا کہ فوجی آمروں نے ہمیشہ جمہوریت کیخلاف سازشیں کیں اور ملک کو نقصان پہنچایا ۔ایٹمی دھماکوں کے خالق میاں نواز شریف کے خلاف اندرونی و بیرونی عناصر نے ہمیشہ سازشیں کرکے ملک کی تعمیر و ترقی کا راستہ روکا رانا احسان نے کہاکہ 12 اکتوبر 1999ء کو ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے اور ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے عوام کے منتخب وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پر شب خون مارکر پہلے انہیں پابند سلاسل اور پھر ملک بدر کر کے عوام کے ووٹوں کے تقدس کی توہین کی گئی آج پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ اس بار عدلیہ کے ذریعہ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو نااہل کیاگیا جسے قوم نے قبول نہیں کیا انہوں کہا کہ عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں 2018 ء کے الیکشن میں ایک بار پھر سازشی عناصر کے ناپاک منصوبے ناکام ہونگے اس موقع پر صوبائی نائب صدر راجہ عبداللہ‘ صوبائی جوائنٹ سیکریٹری حاجی چن زیب ‘ انجینئر شاہ میر‘ حاجی فواد احمد‘ حاکم شاہ‘ تنویر احمد ‘ قیصر خان اور زین العابدین نے بھی خطاب کیا ۔