ایس بی اے آرکٹیکٹ اینڈ انجینئر ز رجسٹر یشن کمیٹی کا اجلا س
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئرڈائریکٹرآشکار داورکی سربراہی میں ایس بی سی اے کی بلڈر/آرکیٹیکٹ اور انجینئرز رجسٹریشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میںنئی رجسٹریشن کے حوالے سے لائسنس کے حصول کیلئے پروفیشنل آرکیٹکیٹ وانجینئرزکی جانب داخل دفتر کی گئی 21درخواستوں اوربلڈرز اینڈڈیولپرزلائسنس کیلئے جمع کردہ 23درخواستوں پر جانچ پڑتال اورغور کیاگیا۔اجلاس میں تعمیراتی قوانین کے مطابق مطلوبہ اہلیت وشرائط کے مکمل ہونے کی بنیاد پر ایک اسٹریکچرانجینئرز، 9آرکیٹکیٹ اور 4 پروفیشنل انجینئرزسمیت ایک بلڈنگ سپروائزرکواہل قراردیتے ہوئے کل 15لائسنس جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا۔