پانی کے میٹر وں کی تنصیب سے ہر ماہ ایک کروڑ روپے کی بچت ہوگی

کراچی(نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی خصوصی ہدایت پر جامعہ کراچی میں پانی کے میٹر کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں گذشتہ ماہ تین میٹر ز لگائے گئے جس کے نتیجے میں اس ماہ تقریباً53 لاکھ روپے کی بچت ہوئی اور باقی ماندہ میٹروں کی تنصیب سے جامعہ کراچی کو ہرماہ تقریباً ایک کروڑ روپے کی بچت ہوگی اور پانی کے کل چھ میٹرز لگائے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جامعہ کراچی میں پانی کی مد میں آنے والے بلز کو سنجید گی سے نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے جامعہ کراچی کو ہر ماہ تقریباً ایک کروڑ روپے کا اضافی بل اداکرناپڑتاتھا،لیکن ڈاکٹر محمد اجمل خان نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پانی کی مد میںا تنی خطیر رقم اداکرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلہ پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فی الفور پانی کے میٹر ز کی تنصیب کے احکامات جاری کئے۔