بینظیر بھٹو کے قاتل پولیس افسران کی ترقیاں مقافات عمل ہے ‘ انور گجر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ( اطلاعات ) محمد انور گجر ، کراچی ڈویژن کے کوآرڈی نیٹر رزاق باجوہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری کے اس بیان پر تعجب ہے کہ بے نظیر کے قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسروںکو تعینات کرنا بے نظیر کے چاہنے والوں کے لیے مکروہ پیغام ہے لیکن بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کے چاہنے والوں کو یہ بھی بڑی تشویش ہے کہ پیپلز پارٹی نے شہید بے نظیر کے نام پر اقتدار حاصل کرکے خوب عیاشی اور لوٹ مار تو کی ہے لیکن ان کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی اور نہ ہی ان کا پیچھا آج تک کسی بھی پی پی رہنما نے کیا اور بے نظیر کے قتل کے مقدمے کو لاوارثوں کی طرح چھوڑ دیا گیا ۔