لانڈ ھی کورنگی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی‘ 1395گاڑیوں کا چالان
کراچی(کرائم رپورٹر)لانڈھی کورنگی میں ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں ، 1395چالان ، جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیشِ نظر کمیونٹی پولسنگ کی اعلیٰ مثال ، ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر نے نابینا و ضعیف العمر افراد کو خود سڑک کراس کراتے اور پانی پلاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس لانڈھی سب ڈویژن ملک محمد اختر نے اپنے سب ڈویژن کے تینوں سیکشن افسران SO لانڈھی غیاث خان، SOعوامی کالونی اشرف مغل، اور SOابراہیم حیدری ملک سفتر و ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ لانڈھی کورنگی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں ، اوور اسپیڈ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، مسافر وںکو چھت پر لوڈ کرنے والی منی بسوںاور کوچز ، فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں، رانگ سائیڈ چلنے والی گاڑیوں، لیڈیز کمپارٹمنٹ میں مردوں کو بھرنے والی منی بسوں اور کوچز کے خلاف بھر پور کاروایئوں نے کراچی کے دیگر ٹریفک سیکشن و ڈیژن کو پیچھے چھوڑ دیا‘ دوسری جانب شدید گرمی ہیٹ اسٹروک کے پیشِ نظر شاہراہوں پر چالان کے دوران شدید گرمی کے سبب مسافروں اور گاڑی سواروں کو ٹھنڈا پانی پلایا گیا۔