جماعت اسلامی کے رہنما عظیم بلوچ اور فرہادگل کے ماموں انتقال کرگئے

کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد عظیم بلوچ اور جے آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل کے ماموں محمد سلیم جمعرات کی شام انتقال کر گئے ‘ مرحوم کی عمر 65سال اور کچھ عرصہ سے علیل تھے ‘ جنازہ صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی ا مامت میں ادا کی گئی ‘ جس میں مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو سمیت دیگر نے شرکت کی۔