مقدس مقامات کو نشانہ بنا نیوالے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ‘ مولانا شہنشاہ نقوی
کراچی (نیوز رپورٹر) عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مقدس مقامات اور بزرگان دین کے مزارات کو نشانہ بنانیوالے اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں ‘ جھل مگسی میں درگاہ پر ہونے والے حملے اور بے گناہوں کی شہادت پر رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی یذیدی قوتیں سرگرم عمل ہیں ۔