شاہ زیب خان شیزی کا چہلم آج ہوگا

کراچی (نیوز رپورٹر)سینئر صحافی اور نوائے وقت کراچی کے سابق سٹی ایڈیٹر اطاعت خان کے صاحبزادے نوائے وقت کے کارکن شاہ زیب خان کے چہلم کے سلسلے میںقرآن خوانی و محفل میلاد مصطفی ﷺجمعتہ المبارک 13 اکتوبرکوان کی رہائشگاہ آر566 بلاک 8 عزیزآباد F.B. ایریامیں ہوگی ۔قرآن خوانی شام 4 بجے جبکہ محفل نعت بعد مغرب تا عشاء ہوگی۔ محفل کے اختتام پر فاتحہ اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بعد ازاں موئے مبارک حضرت محمد ﷺ کی بھی زیارت کرائی جائے گی۔