نا قص غذا اور فاسٹ فو ڈ جسم میں فو لا د کی کمی کا با عث ہیں ، ڈاکٹر راحت حسین
کراچی(نیوز رپورٹر) ناقص غذا اورفاسٹ فوڈ‘ جسم میں فولاد کی کمی پیدا کرتے ہیں اور اسی سبب جسم میں خون بننے کا عمل سست ہوجاتاہے جو ایک تشویش ناک بات ہے۔صحت مند غذا مثلاً سبزیوں کا استعمال بالخصوص گوشت،سبزیاں اور پھلوں کی مقدار بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ جسم میں ہونے والی خون کی کمی کا ازالہ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید راحت حسین نے جامعہ کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام سوشل ویلفیئر سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کراچی یونیورسٹی نے عمیر ثناء فائونڈیشن کے تعاون سے کیا تھا۔ ڈاکٹر سید راحت حسین نے کہا کہ باقاعدہ ورزش اور پانی کی مناسب مقدار اور سالانہ میڈیکل چیک اپ خواتین کے لیے بہت ضروری ہے،زچگی کے دوران فولاد کی ضرورت دگنی ہو جاتی ہے اور جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے احتیاط نہ برتی گئی تو بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مختلف جسمانی کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تھیلے سیمیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل تمام افراد خصوصاً طلبہ و طالبات کو تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ ضرورکروانا چاہیے تاکہ نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔