ہتھکڑی لگاکر آنکھوں پر پٹی باندھی گئی: عامر بھٹو کے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا: عدالت

ہتھکڑی لگاکر آنکھوں پر پٹی باندھی گئی: عامر بھٹو کے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا: عدالت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گزشتہ روز گرفتار کئے جانے والے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عامر خان نے فاضل جج کے سامنے کہا کہ مجھے عادی مجرم کی طرح ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور آنکھوں پر پٹی بھی باندھ کر پیش کیا گیا۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہتھکڑی تو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی لگائی گئی تھی، آپ کو تو سامنے سے ہتھکڑی لگائی گئی ہے مگر وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پیچھے سے لگائی گئی تھی۔
ہتھکڑی