نائن زیرو سے گرفتار 27 ملزم عدالت پیش، فٹ بالر بھی شامل، 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے، 3 افراد رہا، متحدہ کے رکن کے قتل کا مقدمہ بھی سرکار کی مدعیت میں درج

نائن زیرو سے گرفتار 27 ملزم عدالت پیش، فٹ بالر بھی شامل، 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے، 3 افراد رہا، متحدہ کے رکن کے قتل کا مقدمہ بھی سرکار کی مدعیت میں درج

کراچی (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے 27 ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزموں کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔ مزید تفتیش کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو بھی عدالت میں آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر پیش کیا گیا۔ ادھر گرفتار افراد کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔ ایف آئی آر غیر قانونی اسلحہ اور بارود رکھنے کے الزام میں درج کی گئی، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل ہے، مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کئے گئے۔ دریں اثناءایم کیو ایم کے کارکن وقاص کے قتل کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی نوید طاہر کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ عدالت میں پیش کئے جانے والوں میں ایک انٹرنیشنل فٹ بالر محمد اسلم بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے 3افراد کو رینجرز نے تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں پرویز، عظیم اور خرم شامل شامل ہیں۔
عدالتیں/ رینجرز کے حوالے