زہرہ شاہد قتل کیس سندھ ہائیکورٹ سے خصوصی عدالت منتقل‘21 مارچ کو سماعت ہوگی

زہرہ شاہد قتل کیس سندھ ہائیکورٹ سے خصوصی عدالت منتقل‘21 مارچ کو سماعت ہوگی

کراچی(بی بی سی) تحریک انصاف کی 2013 میں قتل ہونے والی رہنما زہرہ شاہد کا کیس سندھ ہائی کورٹ سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت 21 مارچ کو زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں ملوث ملزموں پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزموں کی چشم دید گواہوں نے شاخت کی تھی جن کے نام راشد عرف ماسٹر اور زاہد عباس زیدی بتائے جاتے ہیں۔