کراچی کے عوام کی امیدیں پی ایس پی سےوابستہ ہیں ، مصطفی کما ل
کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پا رٹی وہ واحد جما عت ہے جو اس شہر سمیت پورے پاکستان کے حا لات بدل سکتی ہے اس وقت کراچیکی عوام کی امیدیں پاک سر زمین پارٹی سے وابستہ ہے اور 2018 ءالیکشن کراچی سمیت سندھ بھر سے نئی طا قت بن کر ابھرے گی ، ملک سے فرسودہ نظام کا خا تمہ ، لسانی سیا ست کی بجا ئے بھا ئی کو بھائی سے ملا نے کی جد وجہد کررہے ہیں جس سے قوم کے حا لات بہتر اور ملک میں ترقی لا سکیں ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلا س کے شرکاءسے خطاب کر تے ہوئے کہا اس مو قع پر صدر انیس قائم خا نی ،سیکر یٹری جنرل رضا ہا رون ، کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین دیگر ذمہ داران بھی مو جو د تھے ۔ انہوں نے کہا ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کا معاشی حب کراچی کو گندگی کے ڈھیر تبدیل کر دیا گیا ہے یہاں لو گوں کو پینے کیلئے صاف پانی تک فراہم نہیں کیا جا رہا ،جگہ جگہ کچرے اور صفائی کے ناقص انتظام نے لو گوں کو پریشان کر کے رکھا ہوا ہے ۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کما ل نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گرد وںکی فائرنگ سے سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید ، سپاہی بشارت کی شہا دت پر افسوس کا اظہار کیا ہے علا وہ ازیںپاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے سینئر رپو رٹر کامران رضی کو ٹیلی فون کر کے پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال اور اپنی جا نب سے ان کی خیریت دریافت کی۔