کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی میں3افراد کو دن دھاڑے گولیوں سے چھلنی کر دیا

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی میں3افراد کو دن دھاڑے گولیوں سے چھلنی کر دیا

کورنگی ڈھائی نمبر کشتی والی عمارت کے قریب واقع ہوٹل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں جناح اسپتال منتقل کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دو افراد کی لاشوں کی شناخت دین محمد اور نورالاسلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کا ایک مذہبی جماعت سے تعلق تھا اور وہ مچھلی کے کاروبار سے وابستہ تھے۔کورنگی ڈھائی میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نہ جناح اسپتال میں ایم ایل او دستیاب رہے جس کے باعث لاشوں کو کورنگی پانچ میں منتقل کرنا پڑا۔
کیمرہ مین محمد آصف کے ساتھ ساجد اعوان وقت نیوز کراچی