کراچی: جناح ہسپتال کے مغوی ڈاکٹر زخمی حالت میں مل گئے

کراچی: جناح ہسپتال کے مغوی  ڈاکٹر زخمی حالت میں مل گئے

کراچی (آئی این پی) کراچی میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے جناح ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شمشیر حب ریور روڈ سے زخمی حالت میں مل گئے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے گزشتہ شام اغوا ہونے والے جناح ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شمشیر صبح حب ریور روڈ سے مل گئے۔ انہیں فوری طور پر حب ریور روڈ پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جناح ہسپتال کی ترجمان سیمیں جمالی کے مطابق ڈاکٹر شمشیر گزشتہ شام اپنے گھر سے جناح ہسپتال آ رہے تھے کہ اورنگی نمبر چار سے نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا تھا۔