ہم اپنے لو گو ں کو کسی صورت بکھر نے نہیں دینگے ، فا رو ق ستار

ہم اپنے لو گو ں کو کسی صورت بکھر نے نہیں دینگے ، فا رو ق ستار

کر اچی (خصوصی رپو رٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان مظلوم طبقے کے لئے روشنی کی کرن ہے۔انہوںنے کہاکہ اگریہ پلیٹ فارم ہی نہیں رہے تواس میںشامل لوگ بکھرجائینگے اورہم کسی صورت بکھرنے نہیںدینگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بہادرآبادآفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اورسائوتھ کے ذمہ داران ، مرکزی لیبرڈویژن اوراے پی ایم ایس اوکے ذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میںایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرزکنور نوید جمیل،کامران ٹیسوری اوردیگراراکین رابطہ کمیٹی بھی موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ پاکستان میں70سالوںسے شیراوربکری میںدوستی کی سیاست ہورہی ہے جسے ملک کے غیورعوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سے کہاجارہاہے کہ ایم کیوایم کانام تبدیل کردیاجائے اگرایساکیاتو ہم کہاںکھڑے ہونگے؟انہوںنے کہا کہ مردم شماری کی اندرکی جانے والی زیادتیوںپرہم خاموش نہیںبیٹھیںگے کیونکہ اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیںہے عزت سے جینے کے لئے جنگ لڑناہوگی اس کے ساتھ ساتھ 2018کے عام انتخابات میںہمیںاپنی تمام صلاحتیوںکے ساتھ میدان میںاترناہے اوریہ ثابت کرناہے کہ ہماراووٹ بینک نہ صرف مضبوط ومستحکم ہے۔