کراچی: ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں لیڈی ڈاکٹر‘ پولیس اہلکار سمیت 4 ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ نیوز + ثناءنیوز) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ڈاکٹر سائرہ کو زخمی کردیا جسے زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پولیس نے چھاپہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر ایک اہلکار اعجاز جاں بحق ہوگیا۔ سرجانی ٹاﺅن سیکٹر 36/G تیسر ٹاﺅن میں فائرنگ کرکے سمیع کو ہلاک کردیا گیا۔ جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی نگینہ سینٹر کے قریب 28 سالہ شیفت جون کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ کالونی محمد پور کے رہائشی 20 سالہ بیروزگارحنیف نے خود کو سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔