کراچی: بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف ہنگامہ آرائی ڈاکوﺅں نے ٹریفک میں پھنسے ہوئے افراد سے موبائل فون اور خواتین سے زیورات چھین لئے

کراچی (جی این آئی) سہراب گوٹھ کے علاقے ہادی آباد میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف ہونیوالے مظاہرے کے دوران اہم شاہراہ سپر ہائی وے چھ گھنٹے تک ٹریفک بند رہی ہنگامہ آرائی کے دوران ڈاکوﺅں نے ٹریفک میں پھنسے افراد سے درجنوں موبائل فون اور خواتین سے زیورات چھین لئے سپر ہائی وے پرلاقانونیت کا راج رہا اور کھلے عام لوٹ مار کی جاتی رہی پولیس اور رینجرز نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی۔