کراچی میں سردی پھر بڑھ گئی

کراچی( خصوصی رپورٹر) کراچی میں سردی میں پھراضافہ ہوگیا ہے‘  کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق  درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کے ساتھ ساتھ رات میں شدید سردی ہوگی۔ درجہ حرارت کم سے کم 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔