نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ارکان بورڈ آف گورنر کی مزار قائداعظمؒ پر حاضری

 نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ارکان بورڈ آف گورنر کی مزار قائداعظمؒ پر حاضری

کراچی (سٹاف رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنر کے اراکین غوث علی شاہ‘ سید فصیح اقبال اور سیکرٹری شاہد رشید نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے مزار قائداعظمؒ پر حاضری دی۔ اس موقع پر شاہد رشید نے ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی جانب سے خصوصی چادر چڑھائی۔ وفد میں کارکنان تحریک پاکستان مسلم لیگی کارکن اور نظریہ پاکستان فورم کراچی کے عہدیداران شامل تھے۔ قابل ذکر شخصیات میں آزاد بن حیدر ایڈووکیٹ‘ رانا اشفاق رسول ‘ فورم کے صدر نجیب اللہ خان نیازی‘ سیکرٹری وحید رزاق‘ قاری محمد ادریس خان‘ رانا محمد صادق ‘ نعیم المظفر مجددی ‘ معین قریشی‘ ڈاکٹر محمد حنیف ‘ حاجی اورنگزیب نیازی‘ ظہیر احمد تبسم‘ عمرزادہ‘ طارق نیازی‘ زاہد تنولی‘ حاجی چن زیب‘ رانا احسان‘ ملک ریاض زاہد خان‘ ممتاز اعوان‘ سلیم سیالوی‘ جہان خان کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ بعد ازاں مزار قائداعظمؒ کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ افکار قائداعظمؒ اور دو قومی نظریہ کی ترویج و اشاعت نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور اس کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں حالات کی خرابی صوبائی حکومت کی نااہلی ہے ہمیں اپنے اتحاد کے ذریعے دشمن قوتوں کو ناکام بنانا ہے اور کراچی کا امن بحال کرنا ہے۔ سید فصیح اقبال نے کہا کہ قائد اعظم کے برصغیر کے مسلمانوں پر بہت احسانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوﺅں اور انگریزوں کی غلامی سے نجات دلا کر ہمیں آزادی سے ہمکنار کیا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم پاکستان کی حفاظت کریں۔ شاہد رشید نے کہا کہ نظریئے پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی کی قیادت میں فکر قائد اعظم کونسل نو کے اذہان میں کرنے کے لئے کام کر رہا ہے مجید نظامی نے ایوان اقبال تعمیر کروایا تھا اب ان کی قیادت میں لاہور میں ایوان قائداعظم تعمیر کیا جارہا ہے جو آخری مراحل میں ہیں۔ رانا اشفاق رسول خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
مزار قائداعظمؒ حاضری