.سابق رکن سندھ اسمبلی رقیہ خانم سومرو انتقال کر گئیں، بلاول اور دیگر کی تعزیت
کراچی( سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سابق صدر ایم پی اے رقیہ خانم سومرو انتقال کر گئیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی، راشد ربانی، سینیٹر عاجز دھامراہ نے بیگم رقیہ خانم سومرو کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔