وزیراعلیٰ سندھ سے ریئرایڈمرل اطہر مختار کی ملاقات ،ساحلی علاقوں کے تعمیراتی کاموں پر تبادلہ خیال
کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں منوڑا کے ساحلی علاقے کی ترقی، بابا و بھٹ آئی لینڈ کو ملانے کیلئے پل کی تعمیراور اسے اہم شاہراہ سے جوڑنے کے کام کو شروع کرنے اور سینڈسپٹ روڈ کے تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے پبلک اسکول سجاول جو بعد میں کیڈٹ کالج بنایا گیا، اسکو جلد قائم کرنے کے احکامات بھی دیئے۔