بلاول ہاﺅس کے قریب گنا کاشتکاروں پر پولیس کا لاٹھی چارج
کراچی( کرائم رپورٹر) بوٹ بیسن کے علاقے میں گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج پولیس نے لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کے ساتھ واٹر کینن سے پانی کی بوچھاڑ کے بعد 98 کسانوں کو گرفتار کرلیا ۔شوگر مل مالکان کی جانب سے حکومت کی مقرر کردہ امدادی قیمت نہ دینے پر احتجاج کرنے والے کاشتکاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ اس وقت ہوئی جب مظاہرے میںشریک کاشتکاروں نے بلاول ہاﺅس کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پہلے سے موجود پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کی راہ میں مزاحم ہوگئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کے علاوہ واٹر کینن کے ذریعے پانی کی بوچھاڑ کردی جب کہ 98 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ کے حکم پر رہا کردیا گیا۔
کاشتکار/ لاٹھی چارج