حمید ہارون اور حسین عبداللہ ہارون کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج کراچی میں ہو گی

کراچی (خصوصی رپورٹر) اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب حسین عبداللہ ہارون کی والدہ بیگم پروین ہارون انتقال کر گئیں۔ انکی نماز جنازہ آج جمعرات کو عبداللہ ہارون روڈ سی فیلڈ کراچی میں سہ پہر ساڑھے 3 بجے ادا کی جائیگی۔ آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پروین سعید ہارون کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔