پیرپگاڑا سے ملاقات: احترام کا رشتہ ہے، رہنمائی لینے آیا ہوں: چودھری سرور

کراچی (نوائے وقت نیوز) سابق گورنر پنجاب و تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور نے فنکشنل لیگ کے رہنماء پیر پگاڑا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سینٹ انتخابات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق رائے کیا گیا کہ ملکی ایشوز پر مفاہمت کا عمل استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ محاذ آرائی اور کشمکش کسی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔ چودھری سرور نے کہا کہ پیر پگاڑا سے احترام کا رشتہ ہے، رہنمائی لینے آیا ہوں۔