وزیراعظم آج کراچی پہنچیں گے لاہور تک موٹروے کا افتتاح کرینگے

کراچی (سٹاف رپورٹر + وقائع نگار) وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ کراچی سے لاہور تک موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم جھمپیر جائیں گے اور ونڈکوریڈور کا افتتاح کریں گے۔