مفاہمتی بھائی‘ عوام کا خون چوسنے‘ ہڈیاں چبانے کیلئے متحد ہوگئے: ممتاز بھٹو

مفاہمتی بھائی‘ عوام کا خون چوسنے‘ ہڈیاں چبانے کیلئے متحد ہوگئے: ممتاز بھٹو

حیدر آباد (نامہ نگار) سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ یہ کیسی مفاہمت ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے کارکن زرداری کی سندھ حکومت کے ہاتھوں مار کھا رہے ہیں اور نوازشریف انکے ساتھ ملکر مال کھا رہے ہیں۔ سینٹ انتخابات میں چور چوکیدار ایک ہوگئے ۔ مفاہمتی دسترخوان مزید وسیع کردیا گیا اور یہ سب مفاہمتی بھائی عوام کا خون چوسنے اور ہڈیاں چبانے کیلئے متحد ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز بھٹو نے نارا جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔