کراچی: دھماکے سے ٹرک تباہ، 3 افراد زخمی

کراچی: دھماکے سے ٹرک تباہ، 3 افراد زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ماڑی پور ٹرک اڈا کے قریب ایک ٹرک میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔